رسائی کے لنکس

عراق: فرانسیسی سفارت خانے کی گاڑیوں کے قریب دھماکا


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

عراقی حکام نے بتایا ہے کہ پیر کو بغداد میں فرانسیسی سفارت خانے کی گاڑیوں کے قافلے کے قریب ایک بم دھماکے میں سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق دارالحکومت کے وسطی علاقے میں سڑک میں نصب بم پھٹنے کے اس واقعہ میں چار عراقی محافظ اور تین شہری زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بغداد کے جنوبی حصے میں مسلح افراد نے ایک اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

دارالحکومت کے شمالی علاقے شہاب میں ایک کار بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

عراق میں 2006ء اور 2007ء کے دوران پرتشدد واقعات عروج پر تھے جن میں اب خاصی حد تک کمی آ گئی ہے، لیکن تشدد کی کارروائیاں بشمول سڑک میں نصب بم دھماکے آج بھی روزانہ کا معمول ہیں۔

XS
SM
MD
LG