رسائی کے لنکس

بغداد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی شروع ہوگئى


عراقی وزیرِ اعظم نوری المالکی
عراقی وزیرِ اعظم نوری المالکی

عراقی عہدے داروں نے دھاندلی کے نئے الزامات کے دوران ، ملک کے پاریمانی انتخابات میں بغداد میں ڈالے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی شروع کردی ہے۔

پیر کے روز جن ووٹوں کی دبارہ گنتی شروع کی گئى ہے ، وہ عراقی دارالحکومت میں سات مارچ کے الیکشن میں ڈالے گئے تھے۔

لیکن دوبارہ گنتی شروع ہونے کے تھوڑی ہی دیر بعد وزیرِ اعظم نوری المالکی کے اتحاد نے یہ کہتے ہوئے ایک اور شکایت دائر کردی کہ دوبارہ گنتی کا کام مناسب طریقے سے نہیں کیا جارہا ہے ، اس لیے کہ حکام ووٹ کی پرچیوں کا موازنہ ووٹروں کی فہرست سے نہیں کررہے ہیں۔

عراق کے تیل کے وزیر اور مسٹر مالکی کے ایک قریبی اتحادی حسین الشّہرستانی نے الیکشن سے متعلق عہدے داروں پر بیلٹ بکسوں کو جعلی ووٹوں سے بھرنے اور ووٹوں میں ہیر پھیر کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

عہدے داروں نے ان الزامات کو رد کردیا ہے۔

مسٹر مالکی نے شروع میں مارچ کے انتخابات کے دوران پانچ صوبوں میں وسیع پیمانے پر دھاندلی کے الزامات عائد کرنے کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی۔

اقوامِ متحدہ اور عراقی الیکشن کمیشن کے عہدے دار ہاتھوں سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی نگرانی کررہے ہیں، جو توقع ہے کہ دو سے لے کر تین ہفتوں تک مکمل ہوگی۔

XS
SM
MD
LG