رسائی کے لنکس

عراق : ووٹوں میں دھوکہ دہی کے ثبوت حاصل کرنے کا دعویٰ


عراقی وزیر اعظم نوری المالکی کے سیاسی اتحاد کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیقات کے ذریعےپچھلے مہینے کے پارلیمانی انتخابات میں ساڑھے سات لاکھ ووٹوں میں دھوکہ دہی کے وہ ثبوت حاصل ہوگئے ہیں۔

مسٹر مالکی کے اتحاد سٹیٹ آف لا نے اتوار کے روز کہا کہ ان کے اندازوں کے مطابق ووٹوں میں ہونے والی جعل سازی نے انتخابات کے نتائج کو نمایاں طورپر متاثر کیا، جس سے ان کا انتخابی اتحاد پارلیمنٹ میں دوسرے نمبر پر آگیا ۔

اتحاد کے ترجمان حکیم الحسنی نے کہا کہ انہیں بغداد سمیت جس کا پارلیمنٹ کی نسشتوں میں سب سے بڑا حصہ ہے، پانچ صوبوں میں ووٹوں میں ہیرپھیری کے شواہد ملے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ان کے اتحاد نے عراق کی الیکشن اپیل کمیٹی کے پاس اس مبینہ دھوکہ دہی کی شکایت درج کرا دی ہے اور وہ ان صوبوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانا چاہتے ہیں۔

بین الاقوامی مبصرین کا کہنا ہے کہ سات مارچ کو ہونے والے انتخابات شفاف تھے۔ ان کے نتائج غیر فیصلہ کن تھے جس کے نتیجے میں دونوں بڑے اتحادی گروپ پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنہ کرسکے۔

سرکاری نتائج کے نتیجے میں سابق وزیر اعظم ایاد علاوی کا عراقیہ اتحاد، مسٹر مالکی کے گروپ سے دو سیٹوں کی برتری کے بعد 91 نسشتوں کے ساتھ پارلیمنٹ کا سب سے بڑا گروپ بن گیا ہے ۔دونوں گروپ 325 رکنی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے لیے اپنے اتحادی ڈھونڈرہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG