رسائی کے لنکس

عراق میں بم دھماکے، دو ہلاک


بم دھماکے دارالحکومت بغداد کے مضافات میں ہوئے جن میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

عراق میں حکام نے بتایا ہے کہ اتوار کو دارالحکومت بغداد کے قریب دو بم دھماکوں میں کم از کم دو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ایک روز قبل عراق میں بم دھماکوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں اکثریت شیعہ زائرین کی تھی۔ یہ بم حملے بغداد کے ایک بازار اور بس اڈے میں ہوئے۔

سنی شدت پسند تنظیمیں اس سے قبل بھی ملک میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بناتی آئی ہیں۔

عید الاضحٰی پر عراق میں مہلک حملوں نے دارالحکومت بغداد میں شہریوں کے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
XS
SM
MD
LG