رسائی کے لنکس

عراق, اردن سرحد: داعش کے خودکش حملے، چار اہل کار ہلاک


فوجی اہل کاروں کے مطابق، دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں نے ایک اعلیٰ عراقی کمانڈر کو بھی ہلاک کیا، جو فرسٹ ڈویژن کا سربراہ تھا، جب کہ صوبہ انبار میں جمعے کو ہونے والی شرید لڑائی میں کم از کم ایک اور اہل کار ہلاک ہوا

داعش کے شدت پسندوں نے ہفتے کے روز عراق اور اردن کے درمیان واقع سرحدی راہداری پر تین خودکش کار بم حملے کیے، جن میں سے ایک حملے میں، اہل کاروں کے مطابق، عراقی افواج کے کم از کم چار اہل کار ہلاک ہوئے۔

دیگر دھماکوں میں کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے، جس کی داعش نے فوری طور پر ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

تریبل کی سرحدی کراسنگ پر، جہاں یہ حملہ ہوا، دونوں ملکوں کے درمیان ایک ہی سرکاری راہگزر ہے۔

گذشتہ برس، شدت پسندوں نے عراق کے ایک بڑے رقبے پر دھاوا بول دیا تھا، جن میں انبار کا کافی حصہ شامل ہے، جہاں تریبل کراسنگ واقع ہے۔

فوجی اہل کاروں کے مطابق، دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں نے ایک اعلیٰ عراقی کمانڈر کو بھی ہلاک کیا، جو فرسٹ ڈویژن کا سربراہ تھا، جب کہ صوبہٴانبار میں جمعے کو ہونے والی شرید لڑائی میں کم از کم ایک اور اہل کار ہلاک ہوا۔

شدت پسندوں کی جانب سے کیے جانےوالے حملوں میں ایک بم حملہ بھی شامل تھا۔ ایک اعلیٰ فوجی اہل کار سمیت کم از کم 10 فوجی ہلاک، جب کہ ایک درجن سے زائد زخمی ہوئے۔

XS
SM
MD
LG