رسائی کے لنکس

عراق: باغیوں کےحملے، 13 افراد ہلاک متعدد زخمی


گذشتہ برس سے، باغیوں نے اپنے حملے تیز تر کر دیے ہیں، جن کا مقصد ملک بھر میں امن و امان کے قیام کی عراقی حکومت کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے

اتوار کو غروبِ آفتاب کے فوری بعد، شدت پسندوں نے شمالی عراق اور بغداد میں حملوں کی کئی ایک وارداتیں کیں، جن میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

مہلک ترین حملے کے دوران، مسلح افراد نے بیجیہ کے شمالی شہر کے قریب ایک پولیس قافلے پر حملہ کیا جس میں تین پولیس اہل کار اور زیر حراست چار قیدی ہلاک ہوئے؛ جب کہ دارالحکومت کے صدر سٹی کے مضافات کی ایک کھلی مارکیٹ میں ایک کار بم حملہ ہوا، جس میں چھ شہری ہلاک اور 21 زخمی ہوئے۔

گذشتہ برس سے، باغیوں نے اپنے حملے تیز تر کر دیے ہیں، جن کا مقصد ملک بھر میں امن و امان کے قیام کی عراقی حکومت کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ سال 8868 افراد ہلاک ہوئے۔
XS
SM
MD
LG