رسائی کے لنکس

عراق: آئل پائپ لائن میں دھماکے، تیل کی پیداوار میں خلل


عراق: آئل پائپ لائن میں دھماکے، تیل کی پیداوار میں خلل

عراق: آئل پائپ لائن میں دھماکے، تیل کی پیداوار میں خلل

جنوبی عراق میں تیل کی ایک پائپ لائن میں دو بم دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور عارضی طورپر تیل کی پیداوار معطل ہوگئی ۔

پائپ لائن پر یہ حملہ جمعے کی شام جنوبی بندرگاہ بصرہ کے نزدیک واقع رمیلہ آئل فیلڈ میں ہوا۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ دھماکے سے پائپ لائن کو نقصان پہنچا اور عارضی طورپر تیل کی پیداوار بند ہو گئی۔

رمیلہ آئل فیلڈ کی ترقی کے لیے برطانوی آئل کمپنی بی پی اور چین کی کمپنی سی این پی سی کام کررہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG