رسائی کے لنکس

عراقی الیکشن میں سیکیولر اُمیدوار نے سبقت حاصل کرلی


عراق کے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج سے پتا چلتا ہے کہ وہ اتحاد جس کی قیادت سابق وزیرِ اعظم ایاض علاوی کر رہے ہیں، ووٹوں کی گنتی میں اب دوسروں پر سبقت لے گیا ہے۔

عراقی عہدے داروں نے منگل کے روز کہا کہ سیکیولر شیعہ سیاست داں مسٹر علاوی کے اتحاد عراقیہ نے شیعہ وزیرِ اعظم نوری الماکی کے اتحاد سے تقریباً 9000زیادہ ووٹ حاصل کر لیے ہیں۔

تقریباً 80فی صد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔

ابتدائی نتائج سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ مسٹر مالکی کے اتحاد کو عراقی 18صوبوں میں سے سات صوبوں میں ابھی تک سبقت حاصل ہے۔ اُن میں بغداد اور بصرہ جیسے جنوبی صوبے شامل ہیں، جہاں پارلیمانی نشستیں مخصوص کر دی جاتی ہیں۔

مسٹر علاوی کو پانچ صوبوں میں سبقت حاصل ہے۔

کُرد سیاسی پارٹیوں کے سب سے بڑے اتحاد کو کردستان کے تین صوبوں میں دوسری پارٹیوں پر برتری حاصل ہے۔

توقع نہیں کہ کوئی بھی پارٹی یا اتحاد قطعی اکثریت حاصل کر پائے گا جس کا مطلب یہ ہے کہ پارٹیوں کو کوئی مخلوط حکومت تشکیل دینا ہوگی۔

XS
SM
MD
LG