رسائی کے لنکس

عراق: صدر کی صحت میں بہتری


عراق کے صدر جلال طالبانی (فائل فوٹو)
عراق کے صدر جلال طالبانی (فائل فوٹو)

صحت کے نائب وزیر نے بدھ کے روز بتایا کہ جرمنی اور ایران سے صدر طالبانی کے علاج میں معاونت کے لیے طبی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں جب کہ برطانیہ کی ایک ٹیم بھی عراق پہنچے گی۔

عراق کے صدر جلال طالبانی کی صحت میں بہتری آرہی ہے اور علاج کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

صحت کے نائب وزیر نے بدھ کے روز بتایا کہ جرمنی اور ایران سے صدر طالبانی کے علاج میں معاونت کے لیے طبی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں جب کہ برطانیہ سے بھی ایک ٹیم بھی عراق پہنچے گی۔

79 سالہ عراقی صدر کو پیر کی شب شریانوں میں پیدا ہونے والی رکاوٹ کے باعث علاج کے لیے بغداد کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ایک روز قبل تک حکام نے صدر کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔

عراق کو صدر کے حالیہ برسوں میں صحت کے کئی مسائل کا سامنا رہ چکا ہے۔ 2008ء میں ان کی امریکہ میں ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔

اسی طرح 2007ء میں اپنے وزن کی زیادتی کے علاج کے لیے بھی امریکہ کے ایک کلینک میں زیر علاج رہ چکے ہیں اور اسی سال دو ہفتوں سے زیادہ مدت تک اردن کے ایک اسپتال میں ان کےجسم میں پانی کی کمی اور تھکاوٹ کا علاج ہوتا رہا ہے۔

عراق کے دستور میں صدر کا کردار زیادہ تر رسمی نوعیت کا ہے، لیکن مسٹر طالبانی جو نسلی اعتبار سے کرد ہیں، ملک کے مختلف فرقوں کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کر چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG