رسائی کے لنکس

عراق: 12 دہشت گرد جیل توڑ کر فرار


عراق: 12 دہشت گرد جیل توڑ کر فرار
عراق: 12 دہشت گرد جیل توڑ کر فرار

عراق میں حکام نے کہاہے کہ 12 مشتبہ دہشت گرد ملک کے جنوبی حصے میں واقع ایک جیل کو توڑ کر وہاں سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ ساحلی شہر بصرہ میں جیل توڑنے کا واقعہ جمعے کے روز پیش آیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرار ہونے والے قیدیوں پر گذشتہ نومبر کے کار بم دھماکے کا الزام تھا جس میں 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انہیں دھماکے کے دو ہفتوں کے بعد گرفتار کیا گیاتھا ، لیکن ابھی ان کے مقدمے کی عدالتی سماعت شروع نہیں ہوئی تھی۔

حکام مفرور قیدیوں کو تلاش کررہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG