رسائی کے لنکس

عراق: آخری امریکی جیل کا کنٹرول عراقی حکام کے سپرد


امریکہ نے جمعرات کے روز عراق میں اپنے آخری فوجی قید خانے کا کنٹرول عراقی حکام کے حوالے کردیا۔

امریکی فوجی عہدے داروں نے بغداد کے باہر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے پاس واقع کیمپ کروپر کا کنٹرول ایک خصوصی تقریب میں عراقی حکام کے حوالے کیا۔

تقرییاً 1500 افراد کی گنجائش کی اس جیل میں سابق عراقی ڈکٹیٹر صدام حسین اور ان کے قریبی حلقے کے کئی اور ارکان بھی قید رکھے گئے تھے۔

جیل کا کنٹرول عراقی عہدے داروں کے سپرد کرنے سے ایک روز قبل امریکی عہدے داروں نے عراق کے سابق نائب وزیر اعظم طارق عزیز اور 50 دوسرے اہم قیدیوں کو عراقی حکام کے حوالے کیا تھا۔عہدے داروں کا کہنا ہے کہ تقریباً دوسو قیدی بدستور امریکی تحویل میں رہیں گے۔

اس جیل کا کنٹرول عراقی حکام کو سوپنے کا عمل ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکہ اس ملک میں ستمبر تک اپنے فوجیوں کی تعداد گھٹا کر 50 ہزار تک لانے کی تیاری کررہاہے۔

2004ء میں عراقی جیل ابوغریب پر قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات کے بعد کیمپ کروپر کو امریکی فوجی جیل خانے کے طورپر زیادہ اہمیت حاصل ہوئی۔



XS
SM
MD
LG