رسائی کے لنکس

عراق: مظاہرین پر فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک


عراق میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آئی ہے

عراق میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آئی ہے

حکام کے مطابق مشتعل مظاہرین نے سکیورٹی فورسز پر مختلف چیزیں پھینکنا شروع کر دیں جس کے جواب میں فائرنگ کی گئی۔

عراقی حکام نے بتایا ہے کہ فلوجہ شہر میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم پانچ مظاہرین ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مظاہرین ایک حکومت مخالف ریلی میں شرکت کے لیے جس راستے سے فلوجہ کے مشرقی علاقے کی جانب جا رہے تھے وہ فوج نے بند کر رکھا تھا۔

حکام کے مطابق روکے جانے پر مشتعل مظاہرین نے سکیورٹی فورسز پر مختلف چیزیں پھینکنا شروع کردیں جس کے جواب میں فوجیوں نے فائرنگ کی۔

اسپتال ذرائع نے پانچ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
XS
SM
MD
LG