رسائی کے لنکس

فضائی حملے میں داعش کے نائب سربراہ کی ہلاکت کا دعویٰ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کی سنٹرل کمانڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس دعوے کی تصدیق کے لیے اس کے پاس "معلومات نہیں ہیں اور امریکی قیادت میں اتحادی فورسز نے مسجد کو نشانہ نہیں بنایا۔

عراق کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ اتحادیوں کی فضائی کارروائی میں داعش کا نائب سربراہ ہلاک ہو گیا ہے لیکن امریکی فوج نے اس دعوے کی تاحال تصدیق نہیں کی ہے۔

وزارت کے ایک بیان کے مطابق ابوالاعلیٰ العفری اور دیگر جنگجو شمالی شہر تلعفر میں ایک مسجد میں جمع تھے کہ انھیں فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔

اس شدت پسند کمانڈر کا نام عبدالرحمن مصطفیٰ محمد تھا اور بتایا جاتا ہے کہ وہ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا نائب تھا۔ رواں ماہ ہی امریکہ نے اس کی گرفتاری میں مدد دینے والے کے لیے 70 لاکھ ڈالر کی رقم کا اعلان کیا تھا۔

لیکن امریکہ کی سنٹرل کمانڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس دعوے کی تصدیق کے لیے اس کے پاس "معلومات نہیں ہیں اور امریکی قیادت میں اتحادی فورسز نے مسجد کو نشانہ نہیں بنایا۔

حال ہی میں یہ خبر بھی منظر عام پر آئی تھی العفری نے داعش کا عبوری طور پر سنبھال لیا ہے کہ کیونکہ البغدادی مارچ میں ہونے والے ایک حملے میں زخمی ہونے کے باعث اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا پا رہا تھا۔

تاہم اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔

XS
SM
MD
LG