رسائی کے لنکس

عراق اور روس کے درمیان چارارب ڈالر سے زیادہ ہتھیاروں کی خرید کا معاہدہ

روسی وزیر اعظم میدویدیف اپنے عراقی ہم منصب نوری المالکی کا استقبال کررہے ہیں
روسی وزیر اعظم میدویدیف اپنے عراقی ہم منصب نوری المالکی کا استقبال کررہے ہیں

اطلاعات کے مطابق اس معاہدے میں 30 جنگی ہیلی کاپٹر ایم آئی 28 اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے 42 میزائل سسٹم بھی شامل ہیں۔

عراق نے روس سے چارارب 20 کروڑ ڈالر سے زیاد مالیت کے ہتھیار خریدنے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس معاہدے کا اعلان منگل کو روسی حکومت کی جانب سے وزیر اعظم دیمتری میدیدیف اور عراقی ہم منصب نوری المالکی کے درمیان مذاکرات کے بعد جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق اس معاہدے میں 30 جنگی ہیلی کاپٹر ایم آئی 28 اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے 42 میزائل سسٹم بھی شامل ہیں۔

سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان اس معاہدے پر ابتدائی گفتگو گذشتہ سال اپریل میں اس وقت ہوئی تھی جب عراقی وزیر دفاع صادن الدولیانی کی قیادتی میں ایک وفد روس کے دورے پر گیاتھا۔

ایک اور عرقی وفد نے اس سال جولائی اور اگست کے دوران بھی روس کا دورہ کیاتھا۔
XS
SM
MD
LG