رسائی کے لنکس

عراق: الصدر پارلیمانی گروپ کا نئے انتخابات کا مطالبہ


عراق: الصدر پارلیمانی گروپ کا نئے انتخابات کا مطالبہ
عراق: الصدر پارلیمانی گروپ کا نئے انتخابات کا مطالبہ

عراق کی پارلیمنٹ میں امریکہ مخالف ایک طاقتور سیاسی جماعت نے ملک میں سیاسی کشیدگی کی بگڑتی ہوتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پارلیمنٹ میں شیعہ التیارالصدری بلاک کے سربراہ بہا العراجی نے پیر کے روز کہا کہ ملک میں پیدا ہونے والے عدم استحکام کے باعث نئے انتخابات کا انعقاد ضروری ہوگیا ہے۔

الصدری بلاک کے ارکان امریکہ مخالف مذہبی راہنما مقتدرہ الصدر کے حامی ہیں اور وزیر اعظم نوری المالکی کی سربراہی میں قائم شیعہ اکثریتی حکمران اتحاد کا حصہ ہیں۔

وزیر اعظم کو ان دنوں سنی بلاک سے تعلق رکھنے والے نائب صدر طارق الہاشمی کے ساتھ شدید تنازع کا سامنا ہے کیونکہ ان کی حکومت نے دہشت گردی کے ایک مبینہ الزام میں نائب صدر کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کررکھے ہیں۔

XS
SM
MD
LG