رسائی کے لنکس

عراق: حزبِ اختلاف کا نیا سیکیولر اتحاد


اتحادجسے العراقیہ کا نام دیا گیا ہےمتوازن اور دوسروں کو شاملِ حال کرنے والی حکومت کی تشکیل کے لیے کام کرے گا

عراق کے سابق وزیرِ اعظم ایاد علاوی نے مارچ میں پارلیمانی انتخابات میں مقابلہ کرنے لیے اُمید واروں کے ایک وسیع سیکیو لر اتحاد کے قیام کا اعلان کیا ہے۔


مسٹر علاوی نے ، جو ایک شیعہ ہیں، ہفتے کے روز بغداد کے ایک ہوٹل میں سنّی نائب صدر طارق الہاشمی کے ہمراہ نئے اتحاد کا اعلان کیا ہے۔


انہوں نے کہا ہے کہ یہ اتحاد ، جسے العراقیہ کا نام دیا گیا ہے، کسی متوازن اور دوسروں کو شاملِ حال کرنے والی حکومت کی تشکیل کے لیے کام کرے گا۔


نائب صدر ہاشمی نے موجودہ وزیرِ اعظم نوری المالکی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مذہبی فرقوں کے ملک کی جگہ شہریوں کا کوئى ملک تشکیل دینے میں ناکام رہے ہیں۔

نئے اتحاد کے بعض ارکان اُن 500 کے قریب اُمید واروں میں شامل ہیں، جنہیں عراق کے الیکشن کمیشن نے نا اہل قرار دے دیا ہے۔

کمیشن نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ اُس نے ان اُمیدواروں کے الیکشن لڑنے پر پابندی اُس پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات پر عائد کی ہے، جو عراقی ڈکٹیٹر صدام حسین کے بعث پارٹی کے ساتھ رابطہ رکھنے والے اُمید واروں کی چھانٹی کرتی ہے۔

XS
SM
MD
LG