رسائی کے لنکس

بتایا جاتا ہے کہ پہلے حملہ آور نے مسجد میں بم دھماکہ کیا، جب کہ دوسرے نے دھماکہ خیز مواد کو اُس وقت بھک سے اڑا دیا جب پہلے دھماکے کے بعد سکیورٹی اہل کار امداد کے لیے واقعے پر پہنچے

سکیورٹی پر مامور عراقی اہل کاروں نے بتایا ہے کہ جمعرات کو بغداد کی ایک شیعہ مسجد میں دو خود کش بم حملوں کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک، جب کہ کئی زخمی ہوئے۔

بتایا جاتا ہے کہ پہلے حملہ آور نے مسجد کے اندر بم دھماکہ کیا، جب کہ دوسرے نے دھماکہ خیز مواد کو اُس وقت بھک سے اڑا دیا جب پہلے دھماکے کے بعد سکیورٹی اہل کار امداد کے لیے واقعے پر پہنچے۔

شیعہ اکثریت والے مضافات، شعلہ میں ہونے والے اِن دھماکوں کی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی، جب کہ داعش کا شدت پسند گروپ اکثر شیعہ اہداف پر حملے کرتا رہا ہے۔



XS
SM
MD
LG