رسائی کے لنکس

عراق : القاعدہ کا کلیدی اہل کار ہلاک ہوگیا


عراق : القاعدہ کا کلیدی اہل کار ہلاک ہوگیا
عراق : القاعدہ کا کلیدی اہل کار ہلاک ہوگیا


عراق میں امریکی فوج نے کہا ہے کہ پچھلے ہفتے شمال کے شہر موصل میں ایک کارروائى کے دوران القاعدہ کا ایک سینئر لیڈر ہلاک ہوگیا۔

امریکی فوج نے اُس کا نام سعد عُویض عُبید مُجیل الشّمری بتایا ہے جو ابو خلف کے نام سے معروف تھا۔

فوج نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ موصل میں کارروائى کے دوران ایک فوجی پر حملہ کرنے کے بعد مارا گیاتھا۔

انٹیلی جینس کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ابو خلف ، اسلحہ اور رقوم کے ساتھ ساتھ سینکڑوں جنگجوؤں کو شام کے راستے عراق پہنچانے کا ذمّے دار تھا۔

امریکی فوج نے کہا ہے کہ ابو خلف کی ہلاکت سے غالب امکان یہ ہے کہ اپنی کارروائیوں کے لیے رقوم حاصل کرنے اور دوسرے ملکوں سے جنگجوؤں کو عراق پہنچانے کے معاملے میں القاعدہ کی صلاحیت کافی بُری طرح متاثر ہوگی۔

امریکہ کے محکمہ خزانہ نے پچھلے سال ابو خلف کے خلاف مالیاتی پابندیاں عائد کرتے ہوئے اُس کے اثاثے منجمدکردیے تھے اور امریکوں کو اُس کے ساتھ کاروبار کرنے کی ممانعت کردی تھی۔

XS
SM
MD
LG