رسائی کے لنکس

عراق: دو امریکی فوجی ہلاک


عراق: دو امریکی فوجی ہلاک

عراق: دو امریکی فوجی ہلاک

عراق میں امریکی افواج نے بتایا ہے کہ ملک کے شمال میں مختلف واقعات کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔

ہفتے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کے روز بغداد کے شمال میں موصل کےقریب ایک فوجی ہلاک ہوا۔ بیان میں یہ تفصیل نہیں بتائی گئی کہ یہ ہلاکت کیسے واقع ہوئی۔

ایک اور بیان کے مطابق جمعرات کو لڑائی سے غیر متعلق ایک واقع میں زخمی ہونے والا ایک فوجی چل بسا۔ فوج کا کہنا ہے کہ وہ اِن دونوں واقعات کی تفتیش کر رہی ہے۔

دریں اثنا، کردستان ورکرز پارٹی ، جو ‘پی کے کے’ کے نام سے بھی جانی جاتی ہے، کے ترجمان نے بتایا کہ عراق کے شمال میں کرد باغی اہداف پراِسی ہفتے کے آغاز میں ترک فضائیہ کی فائرنگ کے نتیجے میں چار باغی ہلاک ہوئے۔

ہفتے کو ترجمان نے بتایا کہ اِسی فضائی حملے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔

جمعرات کے روز ایک حملے میں خود کش بمبار نے بارود سے بھرا اپنا ٹرک موصل کے علاقے میں پولیس چوکی کے داخلی دروازے سے ٹکرا دیا تھا جِس میں تین افراد ہلاک ہوگئے جِن میں دو پولیس والے شامل تھے۔

موصل ہی میں ایک اور چوکی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے جمعرات کے روز دو پولیس افسر ہلاک ہوئے۔

XS
SM
MD
LG