رسائی کے لنکس

عراق میں امریکی فوجی ہلاک


عراق میں امریکی فوجی ہلاک
عراق میں امریکی فوجی ہلاک

امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ عراق میں اتوار کے روز گشت پر مامُور ایک ٹیم پر حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا تھا۔

پیر کو جاری کیے گئے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ باقُوبہ میں پیش آیا تاہم اس کی مزید کوئی تفصیل نہیں دی گئی ۔

مارچ 2003 ء میں عراق میں شروع ہونے والی جنگ میں اب تک چا رہزار چار سو سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

اتوار کے بم دھماکوں اورتشدد کے دوسرے واقعات میں کم از کم دس دوسرے افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

عراق میں تشدد کے واقعات میں حالیہ اضافے سے ملک میں امن وامان کی صورت حال کے بارے میں خدشات پیدا ہوگئے ہیں اور یہ سب ایک ایسے وقت ہو رہا ہے جب امریکہ ملک میں موجود اپنی لڑاکا فوج کا آخری دستہ بھی اس ماہ کے آخرتک واپس بلا رہا ہے۔

عسکریت پسندوں نے حالیہ حملوں میں زیادہ تر عراقی سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی حکام نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ امریکہ عراق میں اپنی جنگی مہم اگست میں ختم کرنے کے منصوبے پر قائم ہے۔ البتہ عراقی اداروں کوسکیورٹی کی ذمہ داریاں منتقل کرنے اور ملک میں امریکی تنصیبات کی حفاظت کے لیے 50ہزار امریکی فوجی عراق میں موجود رہیں گے۔

صدر باراک اوباما نے 2011 ء تک عراق سے تمام امریکی فوجیوں کے انخلاء کا اعلان کر رکھا ہے۔

XS
SM
MD
LG