رسائی کے لنکس

عراق: دو کار بم دھماکوں میں پانچ ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس نے بتایا کہ دارالحکومت بغداد سے 130 کلومیٹر کے فاصلے پر صوبہ دیوانیہ میں جمعہ کی صبح یہ دھماکے ہوئے۔

عراق میں عہدیداروں نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب میں جمعہ کو دو کار بم دھماکوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ دارالحکومت بغداد سے 130 کلومیٹر کے فاصلے پر صوبہ دیوانیہ میں جمعہ کی صبح یہ دھماکے ہوئے۔

شیعہ اکثریت والے علاقے میں ہونے والے ان دھماکوں کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔
سنی عسکریت پسندوں نے حال ہیں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا ہے۔

جمعرات کو بھی بغداد میں شیعہ برداری کے علاقوں میں بم دھماکوں میں 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG