رسائی کے لنکس

عراقی پولیس اہلکار خاندان سمیت قتل

  • ب

عراق میں القاعدہ کے سابقہ گڑھ فلوجہ میں شدت پسندوں نے ایک پولیس افسر کو اس کی اہلیہ اور چار سالہ بیٹی سمیت ہلاک کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے پیر کو الصبح کارما کے علاقے میں پولیس افسر کے گھر پر حملہ کیا اور اس میں ان کے چار بیٹوں سمیت سات اہل خانہ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے فوری طور پر قبول نہیں کی ہے لیکن پولیس نے اس میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کے ملوث ہونے کا شک ظاہر کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG