رسائی کے لنکس

عراق: سنی کیمپ کو ہٹانے پر جھگڑا، 10 افراد ہلاک


حکام کا کہنا ہے کہ رَمادی کے قریب واقع اِس کیمپ نے ایک سڑک کی طرف راستہ بند کر دیا تھا، جسے ہٹایا جانا لازم تھا

پیر کے روز عراقی پولیس نے مغربی بغداد میں قائم سنیوں کے ایک احتجاجی کیمپ کو ہٹا دیا، جِس معاملے پر چھِڑنے والی لڑائی میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ رَمادی کے قریب واقع اِس کیمپ نے ایک سڑک کی طرف راستہ بند کر دیا تھا، جسے ہٹایا جانا لازم تھا۔

ادھر، احتجاج کے طور پر، 40 سے زائد سنی ارکانِ پارلیمان مستعفی ہوگئے ہیں۔

پیر ہی کے روز، بغداد میں ہونے والے بم حملوں کی تین مختلف وارداتوں میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوئے۔

شیعہ قیادت والی عراقی حکومت اور سنی اکثریت کے درمیان تشدد کے واقعات کے نتیجے میں 2013ء کے دوران ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں، اور عراق میں خانہ جنگی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

سنی، جو صدام حسین کی حکمرانی کے دور میں عراق میں اقتدار میں تھے، اُن کا کہنا ہے کہ شیعہ حضرات نے اُنھیں سیاسی طور پر بے وقعت کردیا ہے اور اُن کی ضروریات کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

عراقی اہل کار سنیوں پر القاعدہ کی حمایت کا الزام لگاتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG