رسائی کے لنکس

بغداد بم دھماکے میں تین افراد ہلاک


بغداد بم دھماکے میں تین افراد ہلاک
بغداد بم دھماکے میں تین افراد ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد میں بدھ کی صبح ہونے والے ایک بم دھماکے میں تین افراد ہلاک اور کم از کم 22 زخمی ہو گئے ہیں۔

دھماکا شہر کے شمال مغربی علاقے شولا میں اْس وقت ہوا جب ایک دکان کے باہر پڑی لاش کے گرد لوگ جمع تھے ۔

ذرائع ابلاغ میں دھماکے کی متضاد تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ایک رپورٹ میں پولیس حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ لاش دکان کے مالک کی تھی جس کو نامعلوم افراد نے قتل کر کے دکان میں بم نصب کر دیاتھا۔

حالیہ دنوں میں عسکریت پسندوں نے روایتی بم دھماکوں کے ساتھ ساتھ پر تشدد کارروائیوں میں نت نئے طریقے بروئے کار لانا شروع کر دیے ہیں جن میں سائلنسر لگے اسلحے اور بارودی مواد کاانوکھااستعمال شامل ہے۔

پیر کا دن عراق میں دہشت گردانہ حملوں کے حوالے سے اس سال کا بدترین دن ثابت ہوا تھا اور اس روزمتعدد بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں 120 کے لگ بھگ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

عراق کو اس صورتحال کا سامنا ایک ایسے وقت کرنا پڑ رہا ہے جب وہاں موجود امریکی فوج کا انخلا جاری ہے جس میں امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹر پینٹاگون کے مطابق کوئی ردوبدل نہیں کیا جا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG