رسائی کے لنکس

عراق: پرتشدد حملوں میں تین امریکی فوجی ہلاک


عراق: پرتشدد حملوں میں تین امریکی فوجی ہلاک

عراق: پرتشدد حملوں میں تین امریکی فوجی ہلاک

عراق میں امریکی فوج نے کہاہے کہ ہفتے کے روز موصل کے ایک تربیتی مرکز میں عراقی فوج کی وردی میں ملبوس ایک مسلح شخص نے دو امریکی فوجیوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

فوج کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ حملہ آور کو بھی حملے کے دوران ہلاک کردیا گیا۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب امریکہ فوج مرکز میں تربیتی سرگرمیوں میں مصروف تھی۔ اس واقعہ میں ایک امریکی فوجی زخمی بھی ہوا۔

عراق فوجی ذرائع نے کہاہے کہ بظاہر ایسے لگتا ہے کہ حملہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیاتھا۔

امریکی فوج کا کہناہے کہ ایک اور امریکی فوجی وسطی عراق میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہوگیا۔ تاہم اس سلسلے میں مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

ہفتے کا دن تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد غیرملکی فوجیوں کے لیے حالیہ مہینوں کا سب سے ہلاکت خیز دن بن گیا ہے۔

تشدد کے اس واقعہ سے، پچھلے سال اگست میں باضابطہ طورپر فوجی کارروائی کے اختتام کے بعد عراق میں باقی رہ جانے والے امریکی فوجیوں کے لیے خطرے کا امکان مزید بڑھ گیاہے۔

عرق میں باقی رہ جانے والے امریکی فوجی وہاں تربتی اور مشاورتی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG