رسائی کے لنکس

عراق: متعدد حملوں میں کم از کم 16 افراد ہلاک


اتوار کو ہونے والا یہ ہلاکت خیز حملہ شمالی شہر موصل میں ہوا، جہاں ایک خودکش بم حملہ آور نے فوج کی گشتی ٹیم کو نشانہ بنایا۔ اِس واقع میں چار اہل کار اور چار فوجی ہلاک ہوئے۔ حملے کے نتیجے میں نو فوجی اور چار شہری زخمی بھی ہوئے

عرق کے طول و ارض میں ہونے والےحملوں کے ایک سلسلے کے نتیجے میں، جِس میں فوجیوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک خودکش بم حملہ اور گاڑی سے کیا گیا ایک حملہ شامل ہے، کم از کم 16 افراد ہلاک ہوئے۔

اتوار کو ہونے والا یہ ہلاکت خیز حملہ شمالی شہر موصل میں ہوا، جہاں ایک خودکش بم حملہ آور نے فوج کی گشتی ٹیم کو نشانہ بنایا۔ اِس واقعے، میں چار اہل کار اور چار فوجی ہلاک ہوئے۔ حملے کے نتیجے میں نو فوجی اور چار شہری بھی زخمی ہوئے۔

بغداد کے مغرب میں واقع اَبو غُریب میں القاعدہ کے نمٹنے کے لیے ’سہوا‘ نامی مسلح دستے پر حملہ کیا گیا، جس میں چار اہل کار ہلاک، اور کم از کم تین زخمی ہوئے۔ یہ ہلاکتیں اُس وقت واقع ہوئیں جب مسلح لوگوں نے فوجی چوکی پر حملہ کیا۔

گذشتہ چند ماہ کے دوران، عراق میں باغیوں نے حملے تیز کر دیے ہیں، جِس قسم کی شدت پسندی کی وارداتیں 2008ء کے بعد سے دیکھنے میں نہیں آئیں، جب امریکہ کی طرف سے عراق کو فتح کیا گیا تھا۔ اُس وقت، ملک میں فرقہ واریت کی بنیاد پر حملوں کا ایک سلسلہ دیکھنے میں آیا تھا۔

اقوام متحدہ کے تخمینے کے مطابق، اِس سال اب تک 8000سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG