رسائی کے لنکس

عراق: کار بم دھماکے، 12 افراد ہلاک


عراق: کار بم دھماکے، 12 افراد ہلاک

عراق: کار بم دھماکے، 12 افراد ہلاک

عراقی حکام نے کہاہے کہ ملک کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں ہونے والے دو الگ الگ کار بم دھماکوں میں کم ازکم 12 افراد ہلاک اور 10 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

پیر کے روز سب سے مہلک حملہ شیعہ اکثریت کے شمالی شہر موصل میں بے گھر افراد کے لیے بنائے گئے ایک احاطے میں ہوا جس میں بچوں اور عورتوں سمیت نو افراد ہلاک ہوگئے۔

عہدے داروں کے مطابق دوسرا حملہ جنوبی قصبے ہلہ میں کار میں نصب بم کے ذریعے کیا گیا ، جس میں تین افراد ہلاک اور ایک درجن کےقریب زخمی ہوئے۔

عراق میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں حالیہ دنوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گزشتہ ماہ شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے عراق کے وزیراعظم نوری المالکی کی طرف سے ملک کے سنی نائب صدر طارق الہاشمی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کے بعد اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

الہاشمی عراق کے خودمختار کرد علاقے کی طرف فرار ہوگئے تھے۔ ان پر قاتلانہ اسکواڈ کی سرپرستی کا الزام ہے جسے وہ مسترد کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG