رسائی کے لنکس

عراق : بم دھماکوںمیں چار ا فراد ہلاک


عراق : بم دھماکوںمیں چار ا فراد ہلاک
عراق : بم دھماکوںمیں چار ا فراد ہلاک

عراق میں ہونے والے دو الگ الگ بم دھماکوں میں چارافراد ہلاک ہو گئے۔ ہفتے کے روز ایک دھماکہ کربلا کے قریب ہوا جس کی زد میں آکر کم ازکم دو افراد ہلاک ہوگئے، جب دوسرا دھماکہ بغداد شہر میں ہوا جس نے دوافراد کی جان لے لی۔

عراقی عہدے داروں کا کہناہے کہ کربلاکے نزدیک ہونے والے دھماکے میں کم ازکم 15 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ان دنوں کربلا میں اپنی مذہبی تقریبات کے سلسلے میں ہزاروں شیعہ زائرین اکھٹے ہیں۔

عراقی عہدے داروں کاکہنا ہے کہ ہفتے کے روز دارالحکومت بغداد میں ایک گاڑی کے نزدیک نصب کیا جانے والا بم دھماکے سے پھٹ گیا جس سے کم ازکم دو افراد ہلاک ہوگئے۔

اس سے قبل جمعے کو بغداد میں ہونے والےایک اور بم دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ واقعات ایک ایسے وقت میں ہورہے ہیں جب اس سال کے آخر میں امریکی افواج عراق سے اپنی واپسی کا عمل مکمل کرنے والی ہیں۔ امریکہ اور عراق ، دونوں ممالک کے عہدے دار امریکی فوجی انخلا ء کے بعدبغداد کی سیکیورٹی کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG