رسائی کے لنکس

بغداد کے شمال مشرقی شہر صدر کے مصروف بازار میں دو کار بم دھماکے ہوئے جن میں کم ازکم 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

عراق کے دارالحکومت بغداد میں جمعرات کو ہونے والے تین بم دھماکوں میں کم ازکم 14 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

حکام نے بتایا ہے کہ تشدد کی کارروائیاں بغداد میں شیعہ اکثریتی آبادی والے علاقوں میں ہوئیں۔

بغداد کے شمال مشرقی شہر صدر کے مصروف بازار میں دو کار بم دھماکے ہوئے جن میں کم ازکم 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

تیسرا دھماکا کامالیا ضلع کی ایک چھوٹی مارکیٹ میں ہوا جس میں تین پولیس اہلکار مارے گئے۔

ملک سے 2011ء میں امریکی افواج کے انخلا کے بعد سے سنی اور شیعہ فرقوں کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اور اکثر ایسے پرتشدد واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG