رسائی کے لنکس

عراق: خودکش حملے میں کم ازکم 46ہلاک


عراق میں اتوار کے روز دو مختلف بم دھماکوں میں کم ازکم 46 افراد ہلاک ہوگئے ہیں

عراق کے جنوب مغرب میں سنی اکثریت والے ایک ضلع میںخودکش بم دھماکاہوا جس میں 40افراد ہلاک اور40 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ردوانیہ میں ہونے والے اس حملے کا ہدف حکومت کی حامی سنی ملیشیا فورس کے اہلکارتھے جو اس وقت اپنی تنخواہوں کے حصول کے لیے ایک قطار میں کھڑے تھے۔پولیس اور ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں عراقی فوج کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

ادھر شام کی سرحد کے نزدیک واقع قائم شہر میں ایک خودکش بمبار نے بھی خود کو حکومت کی حامی سنی ملیشیا کے رہنماؤں کے درمیان پہنچ کر دھماکے سے اڑا لیا جس سے کم ازکم تین افراد ہلاک ہوگئے۔

ساہوا یعنی”عراق کے بیٹے“کہلانے والی حکومت کی حامی ملیشیا فورس نے 2006ء میں القاعدہ کے ساتھ اپنا اتحاد ختم کرتے ہوئے اس گروپ کے خلاف امریکی فوج سے اتحاد کیا تھا جس کے بعد سے عراق میں تشدد کے واقعات میں بھی واضح کمی واقع ہوئی ۔

القاعدہ کے خلاف صف آرا ہونے کے بعد سے اس فورس کو متواتر عسکریت پسندوں کی جانب سے حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ القاعدہ کے حامی شدت پسند اپنی پرتشدد کارروائیوں سے اس سیاسی خلا سے فائدہ اٹھاناچاہتے ہیں جو اس سال مارچ میں انتخابات کے بعد شیعہ سنی اور کر دفرقوں کے درمیان ایک مخلوط حکومت کی تشکیل میں ناکامی سے پیدا ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG