رسائی کے لنکس

بغداد: خودکش حملہ، 22 افراد ہلاک


اہل کاروں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے زیادہ تر لوگ حکومت کے حامی عسکریت پسند تھے، جو اپنی تنخواہ وصول کرنے آئے تھے

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے دارالحکومت کے قریب ہونے والے ایک خود کش حملے میں، جس کا ہدف حکومت کی حامی سنی ملیشیا تھی، کم از کم 22 افراد ہلاک ہوئے۔

یہ دھماکہ بدھ کو صبح سویرے مدئین کے قصبے میں ہوا، جو بغداد کے جنوب میں تقریبا ً 45 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

اہل کاروں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے زیادہ تر لوگ حکومت کے حامی عسکریت پسند تھے، جو اپنی تنخواہ وصول کرنے آئے تھے۔


بم حملے کے نتیجے میں، کم از کم 55 افراد زخمی ہوئے۔

ملیشیاؤں سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں کے اس گروہ کا تعلق سہوا سے تھا، جو سنی شدت پسند داعش کے مخالف ہیں اور جنھوں نے عراق میں القاعدہ سے لڑنے کے لیے امریکی افواج کو مدد فراہم کی تھی۔

XS
SM
MD
LG