رسائی کے لنکس

عراق میں کار بم دھماکا، دو افراد ہلاک


ایک روز قبل ہونے والے بم دھماکے کا ایک منظر
ایک روز قبل ہونے والے بم دھماکے کا ایک منظر

عراق کے شمالی شہر کرکوک میں پیر کو ایک کار بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق دھماکا شہر کے جنوبی حصے میں پولیس کی ایک گاڑی کے قریب ہوا اور زخمی ہونے والوں میں کئی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گذ شتہ ہفتے بھی کرکوک کے ایک پولیس تھانے پر کیے گئے بم حملے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

عراق میں گذ شتہ کچھ عرصے کے دوران پرتشدد واقعات میں تیزی آئی ہے۔ اتوار کے روز بھی دارالحکومت بغداد اور اس کے نزدیکی علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں 15 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکوں میں بغداد سے 20 کلومیٹر شمال میں واقع قصبہ تاجی میں ایک پولیس چیک پوائنٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا جہاں10 افراد ہلاک اور دو درجن زخمی ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG