رسائی کے لنکس

عراقی فوجی چوکی پر حملہ: پانچ فوجی ہلاک


عراقی فوجی چوکی پر حملہ: پانچ فوجی ہلاک

عراقی فوجی چوکی پر حملہ: پانچ فوجی ہلاک

عراقی حکام نے بتایا ہے کہ باغیوں نے بغداد کے مضافات میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کر کے پانچ فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

بدھ کے روز یہ حملہ رضوانیہ نامی گاؤں میں کیا گیا۔ فوری طور پر مزید تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں۔

مسلح افراد نے پیر کے روز اسی گاؤں میں عراقی نگران پولیس پر حملہ کر کے دو افسروں کو ہلاک کر دیا تھا، جب کہ بدھ ہی کے روز ایک اور واقعے میں مشرقی بغداد میں سڑک پر نصب بم دھماکے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

2005ء اور 2007ء کے درمیان اپنے عروج پر پہنچنے کے بعد سے عراق میں تشدد کا زور کم پڑ گیا ہے، تاہم ملک کے کچھ علاقوں بالخصوص بغداد کے نواح میں اب بھی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

XS
SM
MD
LG