رسائی کے لنکس

بغداد:خودکش بم دھماکے میں کم ازکم 12ہلاک

  • ب

عراق کے دارالحکومت بغداد میں بدھ کو ایک خودکش بم حملے میں کم ازکم 12افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق شمالی بغداد میں خودکش حملہ آور نے ایک پولیس سٹیشن کے قریب بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا اور قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

ہلاک ہونے والوں میں چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

مارچ میں ہونے والے انتخابات کے بعد ابھی تک نئی حکومت معرض وجود میں نہیں آئی ہے جس سے سکیورٹی کی صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔ عراق میں بم دھماکے معمول بن چکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی لڑاکا فوجیوں کی واپسی حال ہی میں مکمل ہوئی ہے البتہ ملک میں موجود اہلکاروں کی حفاظت کے پیش نظر امریکہ یہاں نجی سکیورٹی اہلکاروں میں اضافے کا ارادہ رکھتا ہے۔

XS
SM
MD
LG