رسائی کے لنکس

عراق: فائرنگ سے 14 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جمعرات کو علی الصبح پیش آنے والے واقعے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق شیعہ مسلک سے تھا۔

عراق میں جنگجوؤں نے 14 ٹرک ڈرائیوروں کو شناخت کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق ایک عارضی سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے جنگجوؤں نے ٹرکوں کو روکا اور پھر اُن کے ڈرائیوروں کو ہلاک کیا۔

جمعرات کو علی الصبح پیش آنے والے واقعے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق شیعہ مسلک سے تھا۔

اس سے قبل بدھ کو مغربی شہر تکریت میں ایک بس پر گھات لگائے عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے چار فوجی ہلاک ہو گئے۔

حالیہ مہینوں میں عراق میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور رواں مہینے کے دوران شدت پسندوں کے حملوں میں سات سو سے زائد افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG