رسائی کے لنکس

عراق خودکش بم دھماکوں میں چارپولیس اہلکار ہلاک


عراق خودکش بم دھماکوں میں چارپولیس اہلکار ہلاک

عراق خودکش بم دھماکوں میں چارپولیس اہلکار ہلاک

عراقی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ بدھ کو خود کش بم دھماکوں میں پولیس کے اعلیٰ عہدیدار سمیت چاردیگر اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں پولیس بٹالین کے ایک کمانڈر بھی شامل ہیں۔

عہدیداروں نے بتایا ہے کہ دو بمبارموصل میں پولیس کے ہیڈ کوارٹر میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے جہاں اُنھوں نے لیفٹیننٹ کرنل شامیل احمد اگہلا (Shamel Ahmed Aughla ) کے قریب اپنے جسم سے بندھے دھماکا خیز موادمیں دھماکا کر دیا۔

سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے پولیس مرکز کی طرف آنے والے تیسرے خودکش بمبار کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

خودکش بمباروں کی اس کارروائی سے دو روز قبل ایک خودکش حملہ آور نے رمادی میں صوبائی حکومت کے مرکز میں دھماکا کر کے کم ازکم 17 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG