رسائی کے لنکس

عراق حملوں میں آٹھ ہلاک


عراق
عراق

عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک خود کش حملہ آورجوبظاہرامریکی فوجی قافلےکو ہدف بنانا چاہتا تھا، بدھ کےروز شمالی بغداد میں حملہ کرکے دو شہریوں کو ہلاک کردیا۔

تحقیقات کرنےوالوں کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پرسوار ایک حملہ آور نےدیالہ صوبے سےگزرنے والےفوجی قافلے کے نزدیک دھماکہ خیز مواد کا دھماکہ کیا۔ حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔

عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی شہربصرے میں زیورات کے اسٹور میں چوری کرتے ہوئےحملہ آوروں نے تین افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

بغداد کے مغرب میں ابو غُریب میں ہونے والے ایک اور واقع میں مسلح افراد نے ایک گھر پر حملہ کیا جس میں ایک پولیس والا اور اُن کی بیوی ہلاک ہوئے۔ عہدے داروں کے مطابق، حملے میں جوڑے کے پانچ بچے زخمی ہوگئے۔

عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ ہی کے روز مسلح افراد نے موصل کے شمالی شہر کے پاس ایک پولیس عہدے دار جوسرکاری فرائض پر نہیں تھا اُسے گھر پر ہلاک کردیا۔

مارچ میں ہونے والے ملک کےپارلیمانی انتخابات جِن میں کسی بھی امیدوار کو واضح برتری حاصل نہیں ہوئی ،اُس کے بعد سےعراق میں شدت پسندی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

عراقی عہدے داروں نے کہا ہے کہ نئے پارلیمان کا اجلاس جون کی 14تاریخ کو طلب کیا جائے گا، جو انتخابات کے بعد ایوان کا افتتاحی اجلاس ہوگا۔

عہدے داروں نے اس بات کا اعلان منگل کو کیا۔ ایک ہفتہ قبل عراقی سپریم کورٹ نے انتخابات کی توثیق کی۔

توثیق کے باعث سابق وزیراعظم ایاد علاوی کےسیکولر اتحاد کو معمولی برتری حاصل ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

XS
SM
MD
LG