رسائی کے لنکس

عراق: پرتشدد واقعات میں کم ازکم آٹھ ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس حکام کے مطابق شیعہ آبادی والے شمال مغربی علاقے شولا میں ایک ساتھ تین مختلف کار بم دھماکے ہوئے جس میں چھ افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

عراق میں منگل کی صبح ہونے والے بم دھماکوں اور مارٹر حملوں میں کم ازکم آٹھ افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق شیعہ آبادی والے شمال مغربی علاقے شولا میں ایک ساتھ تین مختلف کار بم دھماکے ہوئے جس میں چھ افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

بغداد کے شمالی ضلع چیکوک میں مارٹر حملوں سے دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

بغداد کے شیعہ علاقوں میں سنی انتہا پسند اکثر ایسی پرتشدد کارروائیاں کرتے رہتے ہیں جن سے ملک بھر میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا ملتی ہے۔
XS
SM
MD
LG