رسائی کے لنکس

عراق:خودکش بم دھماکے میں 25 ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی محکمہ خارجہ نے خودکش بمباروں کو ایسے دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے جو ’’مذہب اور نسل کے فرق کے بغیر تمام عراقیوں کو نشانہ بنانے پر تیار ہیں۔‘‘

عراق کے شمال میں ہونے والے ایک خودکش بم دھماکے میں کم ازکم 25 افراد ہلاک اور 75 سے زائد زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ بدھ کے روز خورماتو میں شیعہ مسلک کی ایک مسجد میں اس وقت پیش آیا جب وہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد ایک سرکاری عہدیدار کے جنازے میں شرکت کے لیے موجود تھی۔

حالیہ دنوں میں اس علاقے میں پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تاحال کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن اس علاقے کو کرد تین صوبوں والے خودمختار علاقے میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ بغداد اس اقدام کی مخالفت کرتا آیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے خودکش بمباروں کو ایسے دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے جو ’’مذہب اور نسل کے فرق کے بغیر تمام عراقیوں کو نشانہ بنانے پر تیار ہیں۔‘‘

دہشت گردی کے یہ واقعات ایسے وقت رونما ہورہے ہیں جب ملک میں وزیراعظم نوری المالکی کی شیعہ اکثریت والی حکومت کے خلاف سنیوں حزب مخالف کے مظاہرے جاری ہیں۔
XS
SM
MD
LG