رسائی کے لنکس

عراق: فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 16 افراد ہلاک


ہلاک شدگان کے لواحقین اسپتال کے باہر لاشوں کی حوالگی کے منتظر ہیں

ہلاک شدگان کے لواحقین اسپتال کے باہر لاشوں کی حوالگی کے منتظر ہیں

عہدیداروں نے بتایا کہ لطیفہ کے علاقے میں فائرنگ کے بعد حملہ آوروں نے دو گھروں کو نذر آتش کر دیا۔

عراق میں مسلح افراد نے ایک شیعہ خاندان پر حملے کر کے کم از کم 16 افراد کو ہلاک کر دیا۔

اس حملے سے قبل منگل کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں سلسلہ وار بم دھماکوں میں کم از کم پچاس افراد مارے گئے تھے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ لطیفہ کے علاقے میں فائرنگ کے بعد حملہ آوروں نے دو گھروں کو نذر آتش کر دیا۔ گزشتہ ہفتے مسلح افراد نے اسی علاقے میں ایک شیعہ خاندان کے پانچ افراد کو ہلاک کیا تھا۔

منگل کی شام ہونے بم دھماکوں میں ریسٹورنٹس، بازار اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔

اقوام متحدہ کے مطابق بغداد اور دیگر شہروں میں اپریل سے اب تک چار ہزار افراد بم دھماکوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG