رسائی کے لنکس

آئرلینڈ: توہینِ مذہب کےنئےقانون کودہریوں کاچیلنج


نئے قانون میں توہینِ مذہب کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سے مراد ایسے مواد کی اشاعت ہے جو کسی بھی مذہب میں مقدس خیال کیے جانے والے معاملات کے لیےتوہین آمیز ہو

آئر لینڈ میں دہریوں کی ایک تنظیم نے توہینِ مذہب کے اُس متنازع قانون کو چیلنج کرنے کے لیے ایک مہم شروع کی ہے ، جو ابھی یکم جنوری سے نافذ العمل ہوا ہے۔
ایتھیسٹ آئر لینڈ نامی تنظیم نے اپنی ویب سائٹ پر مذہب کے خلاف مشہور پیغمبروں سے منسوب بیانات سمیت ، متعدد معروف شخصیتوں کے بیانات شائع کیے ہیں۔
نئے قانون میں توہینِ مذہب کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سے مراد ایسے مواد کی اشاعت ہے جو کسی بھی مذہب میں مقدس خیال کیے جانے والے معاملات کے لیےتوہین آمیز ہو۔
نئے قانون کے تحت ایسےبیانات پر 36 ہزار ڈالر تک جُرمانے کی سزا دی جاسکے گی ، جنہیں مذہب کی توہین سمجھا جائے گا۔
دہریوں کی تنظیم نے کہا ہے کہ ایک جدید سیکیولر جمہوریہ میں ازمنہ وسطیٰ کے انداز کے مذہبی قوانین کی کوئى گنجائش نہیں ہونی چاہئیے۔تنظیم نے خبر دار کیا ہے کہ یہ قانون دنیا بھر میں انتہا پسند مذہبی عناصر کے لیے ایک خطرناک مثال قائم کردے گا۔

XS
SM
MD
LG