رسائی کے لنکس

یورپی یونین آئرلینڈ کو قرض دینے پرمتفق


یورپی یونین آئرلینڈ کو قرض دینے پرمتفق
یورپی یونین آئرلینڈ کو قرض دینے پرمتفق

یورپی یونین کے وزرا خزانہ نے اتوار کو آئرلینڈ کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے اس کی مالی مدد کی درخواست کو منظور کر لیا ہے۔

یورپی یونین کے وزرا خزانہ نے اتوار کو آئرلینڈ کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے اس کی مالی مدد کی درخواست کو منظور کر لیا ہے۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ یورپی یونین آئرلینڈ کو کتنا قرضہ فراہم کرے گی تاہم یورپی یونین اور آئرلینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ جیسا کہ کچھ ماہرین قیاس آرائی کر رہے تھے یہ رقم ایک سو چھتیس ارب ڈالر سے زیادہ نہیں ہوگی۔

آئرش وزیراعظم برائن کوون اور ان کی کابینہ ایک منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت وہ بجٹ میں کٹوتی کر کے ملک کا خسارہ کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ پچھلے ہی ہفتے وزیراعظم نے کہا تھا کہ ملک میں کوئی بحران نہیں اور حکومت کے پاس 2011کے وسط تک کے لئے فنڈ موجود ہیں۔

آئرلینڈ دوسرا ملک ہے جس نے اس سال یورپی یونین سے معاشی مدد طلب کی ہے۔ اس سے پہلے یورپی یونین اور آئی ایم ایف نے یونان کو ایک سو پینتالیس ارب ڈالر کی امداد فراہم کی تھی۔

سن 2008کے معاشی بحران کے بعد آئرلینڈ کو اپنے تین بڑے بینکوں کو بچانے کے لئے بھاری قرضے اٹھانے پڑے جس کی وجہ سے اس کی مالی مشکلات میں اضافہ ہوا۔

یورپی یونین کے وزرا کا کہنا ہے کہ یونین میں ایک ملک میں معاشی بحران سے دوسرے ممالک پر بھی منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں جو یورو کی قدر میں کمی کا باعث بن سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG