رسائی کے لنکس

دمشق: داعش کے ہاتھوں 300 مزدور اغوا


رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ البلدیہ سیمنٹ کمپنی سے تعلق رکھنے والے اِن کارکنوں کو دمیر کے قصبے کے قریب اغوا کیا گیا۔ کمپنی کے اہل کاروں کا کہنا ہے کہ اُن کا کارکنوں سے کوئی رابطہ نہیں ہو پایا

شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے خبر دی ہے کہ داعش کے شدت پسندوں نے دارالحکومت دمشق کے شمال مشرقی علاقے میں سیمنٹ کے 300 کارکنوں کو اغوا کر لیا ہے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ البلدیہ سیمنٹ کمپنی سے تعلق رکھنے والے اِن کارکنوں کو دمیر کے قصبے کے قریب اغوا کیا گیا۔ کمپنی کے اہل کاروں کا کہنا ہے کہ اُن کا کارکنوں سے کوئی رابطہ نہیں ہو پایا۔

اس سے قبل، اِسی ہفتے، دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں نے دمیر کے فوجی ٹھکانوں پر ہتھیار تان لیے اور 12 فوجیوں کو ہلاک کیا، جس پر حکومت نے علاقے پر بھاری گولہ باری اور فضائی کارروائی کی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے پیر کے روز سیمنٹ فیکٹری پر حملہ کیا اور 250 سے زائد ملازمین لاپتا ہیں۔

دمیرکا مشرقی علاقہ داعش جب کہ مغربی خطہ باغیوں کے زیر کنٹرول ہے۔ تاہم، متعدد اہم ٹھکانے، جن میں فوجی ہوائی اڈا اور بجلی کی تنصیب بھی شامل ہے، اس پر اب بھی سرکاری کنٹرول ہے۔

XS
SM
MD
LG