رسائی کے لنکس

عراق: بغدادی کے گھر پر بم باری، داعش کے کم از کم 13 کمانڈر ہلاک


عراقی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف 16 طیاروں نے ہفتے کے روز مغربی عراق میں البغدادی کے گھر کو نشانہ بنایا۔ بیان میں 13 کمانڈروں کے نام دیے گئے ہیں، جن کے لیے بتایا جاتا ہے کہ وہ فضائی کارروائی کے دوران ہلاک ہوئے۔ تاہم، فہرست میں بغدادی کا نام شامل نہیں ہے

عراقی فضائی فوج نے داعش کے لیڈر ابو بکر البغدادی کے گھر پر فضائی کارروائی کی ہے۔ عراقی فوج نے پیر کے روز کہا ہے کہ کارروائی کے وقت البغدادی کے لیے بتایا گیا تھا کہ وہ کمانڈروں سے اجلاس کر رہا تھا۔ یہ بات واضح نہیں آیا وہ خود ہدف بنا یا نہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی ایف 16 طیاروں نے ہفتے کے روز مغربی عراق میں البغدادی کے گھر کو نشانہ بنایا۔ بیان میں 13 کمانڈروں کے نام دیے گئے ہیں، جن کے لیے بتایا جاتا ہے کہ وہ فضائی کارروائی کے دوران ہلاک ہوئے۔ تاہم، فہرست میں بغدادی کا نام شامل نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملوں کے دوران مغربی عراق میں داعش کے تین ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں 64 لڑاکے ہلاک ہوئے۔

فوج نے بتایا ہے کہ گذشتہ ہفتے شام میں رقہ کے مقام سے قافلے کی صورت میں، بغدادی القائم کے علاقے کی جانب منتقل ہوا، جو عراقی سرحد کے پاس کا علاقہ ہے، تاکہ کمانڈروں کے ساتھ موصل میں زچ ہونے کے اسباب پر بات کر سکے اور اُن کا متبادل تجویز کیا جائے۔

XS
SM
MD
LG