رسائی کے لنکس

کوبانی میں دولت ِاسلامیہ کے جنگجوؤں کے خودکش حملے


کُرد حکام اور سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ ترکی اور کوبانی کے درمیان واقع سرحدی علاقے میں ایک خود کش حملہ ہوا جس کے بعد مزید کئی خود کش حملے بھی ہوئے۔

دولت ِاسلامیہ نے شام اور کُردستان کی سرحد پر واقع کوبانی کے علاقے میں ہفتے کے روز خود کش حملے کیے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ممکنہ طور پر یہ حملہ ترکی سے کیا گیا ہے۔

کرد حکام اور سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ ترکی اور کوبانی کے درمیان واقع سرحدی علاقے میں ایک خود کش حملہ ہوا جس کے بعد مزید کئی خود کش حملے بھی ہوئے۔

ترک حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ ان حملوں میں سے کوئی بھی حملہ ترکی سے کیا گیا ہے۔

کوبانی میں ہونے والے حملے کے بعد کُرد اور دولت ِاسلامیہ کے جنگجوؤں کے درمیان لڑائی پھوٹ پڑی۔

سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ ان لڑائیوں میں 25 جنگجو ہلاک ہوئے جن میں اکثریت دولت ِ اسلامیہ کے جنگجوؤں کی تھی۔

کوبانی میں گذشتہ دو ماہ سے کردش جنگجو اور دولت ِاسلامیہ کے جنگجوؤں کے درمیان لڑائیاں جاری ہیں۔

XS
SM
MD
LG