رسائی کے لنکس

میجر جنرل رضوان اختر کی امریکی اہل کاروں سے ملاقاتیں


فائل
فائل

آئی ایس آئی کے سربراہ نے سی آئی اے، ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سیکورٹی کے سربراہان کے علاوہ امریکی افواج کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں

پاکستانی خفیہ ادارے، آئی ایس آئی کے سربراہ، میجر جنرل رضوان اختر بدھ کے روز فلوریڈا کے شہر ٹمپا روانہ ہوئے، جہاں وہ امریکی افواج کی سنٹرل کمان کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ اور اعلی امریکی فوجی حکام سے ملاقات کریں گے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق، آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد،جنرل رضوان اختر کا یہ امریکہ کا پہلا دورہ ہے۔

وہ اتوار کی سہ پہر واشنگٹن پہنچے تھے، جہاں اُنھوں نے سی آئی اے، ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سیکورٹی کے سربراہان کے علاوہ امریکی افواج کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

انسداد دہشت گردی کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل بھی اس علیٰ سطحی وفد میں شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اپنے ہم منصب اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے دوران، امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان کی صورتحال، انسداد دہشت گردی اور انٹلی جنس شیئرنگ پر تبادلہ خیال کیا۔

پروگرام کے مطابق، پاکستانی عسکری وفد بدھ کی شام امریکی افواج کی سنٹرل کمان کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرے گا، جس کے بعد جمعرات کو وطن واپسی کے سفر پر روانہ ہو جائے گا۔

XS
SM
MD
LG