رسائی کے لنکس

اسلام آباد فیشن ویک مقامی ڈیزائنرز کے لیے خوش آئند


اسلام آباد فیشن ویک، مقامی ڈیزائنرز کے لیے حوصلہ افزا
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:20 0:00

مقامی ڈیزائنرز خوش ہیں کہ ایسے فیشن شوز ان کے کام کی حوصلہ افزائی کا باعث ہوتے ہیں اور ان کا انعقاد ہوتا رہنا چاہیے۔

اسلام آباد میں ایک سال کے وقفے کے بعد منعقد ہونے والے فیشن ویک میں گزشتہ برسوں کی طرح اس بار بھی نامور ڈیزائنرز کے ساتھ ساتھ نو آموز ڈیزائنرز کو بھی موقع فراہم کیا گیا جسے شائقین نے خوب سراہا۔

ایک ابھرتی ہوئی ڈیزائنر نمرہ خان کہتی ہیں کہ ملک کے حالات میں آنے والی بہتری اس شعبے کے لیے بھی بہت خوش آئند ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ مزید لوگ بھی اس طرف راغب ہوں گے۔

روزینہ زیورات ڈیزائن کرتی ہیں۔ ان کے مطابق فیش ویک جیسی تقریبات خاص طور پر اسلام آباد کے لوگوں کے لیے ایک اچھی تفریح مہیا کرتے ہیں۔

مقامی ڈیزائنرز خوش ہیں کہ ایسے فیشن شوز ان کے کام کی حوصلہ افزائی کا باعث ہوتے ہیں اور ان کا انعقاد ہوتا رہنا چاہیے۔

مونم عامر اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی ڈیزائنر ہیں اور ان کہنا ہے کہ اس پلیٹ فارم سے انھیں اپنے کام کو پیش کرنے کا جو موقع ملتا ہے وہ نہ صرف ان کے لیے حوصلہ افزا ہے بلکہ ان کی کام کی بیرونی دنیا میں شناخت کا ذریعہ بھی ہے۔

XS
SM
MD
LG