رسائی کے لنکس

اسلام آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں چھ افراد ہلاک


Islamabad-Ambulance

Islamabad-Ambulance

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر ویگن مخالف سمت سے آنے والی ایک بس سے ٹکرا گئی۔

بدھ کو اسلام آباد کے نواح میں ترنول کے قریب فتح جنگ روڈ پر ٹریفک حادثے میں کم از کم چھ افراد ہلاک، جبکہ 20 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں میں کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، جس سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر ویگن مخالف سمت سے آنے والی ایک بس سے ٹکرا گئی۔

امدادی کارکنوں، راہگیروں اور رضاکاروں نے زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو اسلام آباد کے پمز اسپتال اور راولپنڈی کے ضلعی اسپتال پہنچایا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ حد سے زیادہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ملک کے مختلف حصوں میں ناکافی بینادی ڈھانچے اور ٹریفک قوانین کا نفاذ کمزرو ہونے کے باعث اکثر مہلک حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG