رسائی کے لنکس

ہیوسٹن میں اسلامی فن پاروں کی نمائش


ہیوسٹن میں اسلامی فن پاروں کی نمائش
ہیوسٹن میں اسلامی فن پاروں کی نمائش

ان دنوں امریکی شہر ہیوسٹن میں جاری ایک نمائش کا موضوع ہے، سلطان کے تحائف اوراسلامی ایوانوں میں عطیات دینے کی روایت۔

نمائش کی نگران فرانسسکا لیونی کہتی ہیں کہ آرٹ کے یہ نمونے اسی روایت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

نمائش میں رکھی گئی اشیا کا تعلق آٹھویں صدی سے لے کر انیسویں صدی تک کے عرصے سے ہے۔

میوزیم کی ایک دیوار پر نقش ونگار سے سجی آویزاں ایک پلیٹ پر ایک قرآنی آیت تحریر ہے ۔نمائش کی نگران کہتی ہیں کہ مسلمان معاشروں میں تحائف دینا خاص معنی رکھتا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ اسلامی ثقافت میں سخاوت ایک اہم مقام رکھتی ہے ۔تحائف دینا ایک قسم کا اخلاقی فرض سمجھا جاتا تھا کہ آپ ضرورت کی اشیا ضرورت مندوں کے ساتھ بانٹیں۔

نمائش میں بہت سے ایسے فن پارے رکھے گئے ہیں جو سیاسی وجوہات کی بنا پر تحائف میں دئیے گئے۔ جیسے روشنائی اور طلائی کے کام سے مزین آرٹ کا ایک نمونہ جس میں سترہویں صدی میں ایک مغل بادشاہ کو فارس کے ایک سفیر سے ملاقات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ نمونہ ملکہ الزبتھ دوم کی ملکیت ہے۔

عجائب گھر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ تحائف کے تبادلوں کے ذریعے اسلام کی دوسرے معاشروں میں نمائندگی ہوئی ۔ چاہے وہ تحائف کسی بھی مقصد کے لئے تھے۔نمائش میں پیش کئے جانے والے شاہکاروں میں خوبصورتی سے تراشا ہوا کھیل کا تختہ، چینی کی ٹائلیں اور کشیدہ کاری شامل ہیں۔

آرٹ کے کچھ نمونے تو کلیدی اشکال اور خاکوں پر مبنی ہیں کیونکہ اسلام شبیہ بنانے کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا۔ سیدھے خطوط ، خاکو ں اور نقشوں کا استعمال تو ہر جگہ۔ہسپانیہ سے وسطی ایشیا اور انڈونیشیا تک۔ نظر آتا ہے۔ اور ہر ملک نے اپنے طریقے سے ان میں تبدیلی اور اضافہ کیا۔ زبان میں تبدیلی، خوبصورت خطاطی۔ حقیقت میں اسلام میں لکھے ہوئے الفاظ کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے جو شروع سے ہی اس میں موجود ہے۔

مسلمان ممالک میں لکھے ہوئے الفاظ کو آرٹ میں ڈھالنا معمول رہا ہے۔نمائش کی منتظم کا کہناتھا کہ یہ آنکھ کو بھلا لگتا ہے اور یقیناً اس سے مذہب کی ترویج میں مدد ملی ۔ کیونکہ جب آپ مذہب اور فن کو خوبصورتی سے یک جا کرتے ہیں تو مذہب پھیلتا ہے۔

ہیوسٹن کے ایک رہائشی کو نمائش دیکھ کر ایران میں گزارا ہوا بچپن یاد آگیا۔ان کا کہناتھاکہ خاص طور پر قالینوں کو دیکھ کر میری ایرانی قالینوں پر بیٹھنے کی یاد تازہ ہوگئی ۔ میرے لئے یہ ایک خاص احساس ہے۔

نمائش دیکھنے کے لئے آنے والوں کا حیرت زدہ ہونا ہی ان فن پاروں کا تحفہ ہے۔

XS
SM
MD
LG