رسائی کے لنکس

فیس بک پر اسلامی کیلنڈرکا اجراء


’فیس بک‘ نے ایک بار پھر سب سے پہلے مزید ایک اہم اورنیا فیچر متعارف کروایا ہے اور وہ ہے اسلامی کیلنڈر ۔

سوشل میڈیا کی دنیا میں سب سے بڑی اور مشہور ویب سائٹ ’فیس بک‘نے جہاں لوگوں کوایک دوسرے سے رابطے اور انہیں قریب لانے میں انتہائی مضبوط کردار ادا کیا ہے وہیں اپنے یوزرز کو عام معمولات زندگی کے لئے بہت سی سہولتیں بھی فراہم کی ہیں مثلاً شادی کی سالگرہ یا جنم دن کا ریمائنڈریعنی یادہانی وغیرہ۔
اب اسی ’فیس بک‘ نے ایک بار پھر سب سے پہلے مزید ایک اہم اورنیا فیچر متعارف کروایا ہے اور وہ ہے اسلامی کیلنڈر ۔ جو سالگرہ فیچر میں گریگورین کیلنڈر جسے عرف عام میں انگلش کیلنڈر بھی کہا جاتا ہے اس کے ساتھ دستیاب ہوگا۔
یہ کیلنڈر سب سے پہلے سعودی عرب میں موجود فیس بک یوزرز کی سہولت کے لئے لانچ کیاگیا اور بعد میں دیگر اسلامی ممالک کا نمبر آیا کیوں کہ سعودی عرب میں آج بھی سرکاری اور عوامی سطح پرانگریزی (گریگورین ) کیلنڈر کے مقابلے میں قمری (اسلامی ) کیلنڈر زیادہ استعمال ہوتا ہے۔
فیس بک کے مڈل ایسٹ اور افریقہ کے ہیڈ جوناتھن لیبن کے مطابق نئے ٹول سے سعودی عرب کے رہنے والوں کو اپنی سماجی سرگرمیوں کو مزید بھرپور انداز میں منعقد کرنے اور دوستوں و رشتے داروں سے سے قریب ہونے میں مزید مدد ملے گی۔
جوناتھن مزید کہتے ہیں ”ہمیں امید ہے کہ آنے والے ہفتوں میں اسلامی کیلنڈر اور زیادہ مقبولیت حاصل کرے گا۔ سعودی عرب میں اس کا رسپانس زبردست رہا ہے اور اسی لئے دیگر اسلامی ملکوں میں بھی اچھا فیڈ بیک ملنے کی توقع ہی۔“
دنیا بھر میں فیس بک کے ایک کروڑ سے بھی کہیں زیادہ یوزرز ہیں ۔’ فیس بک‘ نے مڈل ایسٹ اور افریقہ میں بھی اپنے یوزرز میں اضافے کے لئے گزشتہ سال دبئی سے آپریشن شروع کیا ہے جس کے سے ’فیس بک ‘کے یوزرز کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
XS
SM
MD
LG